Saturday 30 April 2016

chicken korma recipe in urdu


چکن قورمہ

اجزاء:
دہی ۔۔۔ ایک پاؤ
چکن ۔۔ آدھا کلو
پیاز ۔۔ آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔ تین کھانے کے چمچے
چھوٹی الائچی ۔۔۔ 5-4 عدد
جائفل ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
جاوتری ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
تیل ۔۔۔ حسب ضرورت
پسی لال مرچ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
بادام ۔۔۔ 6 عدد

ترکیب:
پہلے حسب ضرورت تیل گرم کر کے اس میں آدھا کلو پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں۔ اب اس میں آدھا کلو چکن اور تین کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے فرائی کر لیں۔ اس کے بعد گرائنڈر میں فرائی کی ہوئی پیاز، 6 عدد بادام اور اور ایک پاؤ دہی ڈال کر گرینڈر کرین اور اسے چکن میں ڈال دیں۔ پھر اس میں دو کھانے کے چمچے پسی لال مرچ، 5-4 عدد چھوٹی الائچی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر تھوری دیر کے لیے بھون لیں۔ آخر میں دم پر آدھا چائے کا چمچہ جائفل اور ادھا چائے کا چمچہ جاوتری شامل کر دیں۔ مزیدار چکن قورمہ تیار ہے۔

0 comments:

Post a Comment